کراچی میں ڈینگی وائرس، پرائیویٹ بلڈ بینکوں نے اپنا کاروبار چمکا لیا

کراچی میں ڈینگی وائرس، پرائیویٹ بلڈ بینکوں نے اپنا کاروبار چمکا لیا


کراچی (24نیوز) شہر کراچی میں ڈینگی وائرس کے پھیلاؤ کا سیزن دیکھتے ہوئے پرائیویٹ بلڈ بینکوں نے بھی ریٹ میں اضافہ کردیا،  ایک جانب ڈینگی کے مریضوں کو خون کے حصول میں مشکلات ہیں تو دوسری جانب مریض کے اہلخانہ سے منہ مانگے پیسے وصول کئے جارہے ہیں۔

شہر قائد میں میں ڈینگی وائرس کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوتے ہی پرائیویٹ بلڈ بینکوں کی چاندی ہوگئی اور ڈینگی بگڑنے والے مریض کے اہلخانہ سے منہ مانگے پیسے وصول کئے جارہے ہیں محمدی بلڈ بینک کے سی ای او مہدی رضوی کا کہنا ہے زائد پیسے وصول کرنا یا خون کے حصول کو مشکل بنانا زیادتی ہے۔ایک ڈونر سے لئے گئے بلڈ سے خون کے تین اجزا نکلتے ہیں اور مریض کو صرف ایک لگایا جاتا ہے۔

مہدی رضوی کا کہنا ہے کراچی میں ڈینگی وائرس کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔دوسری جانب تمام تر صورتحال تمام محکمہ صحت کے علم آنے کے باوجود وہ کیوں خاموش ہیں طبی ماہرین بھی حیران ہیں۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔