پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات حتمی مراحل میں داخل

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات حتمی مراحل میں داخل


اسلام آباد(24 نیوز)  پاکستان نے پہلی سہ ماہی کے بیشتر اہداف حاصل کرلیے، ٹیکس وصولیوں میں نمایاں اضافہ اور گردشی قرضے میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

 پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان پہلی سہ ماہی کے جائزہ مذاکرات اسلام آباد میں جاری ہیں ، آئی ایم مشن سربراہ ارنسٹو رمریزو کی سربراہی میں وفد نے مشیر خزانہ اور ان کی اقتصادی ٹیم سے ملاقات کی جس میں جولائی سے ستمبر تک کی معاشی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔

 آئی ایم ایف کو بتایا گیا پہلی سہ ماہی کے دوران ٹیکس وصولیوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ مقامی ٹیکس وصولیوں میں بہتری آرہی ہے اور ٹیکس فائلرز کی تعداد بھی بڑھ رہی ہے توانائی سیکٹر کا گردشی قرضہ کم ہورہا ہے ۔ پاکستان نے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی سفارشات کو آئی ایم ایف پروگرام سے الگ کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ فنڈز جاری کرنے کے لیے پابندی ختم کی جائے۔

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کل بھی جاری رہیں گے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer