روبوٹ بھی کرتب باز بن گئے

روبوٹ بھی کرتب باز بن گئے


بیجنگ(24 نیوز)چین میں روبوٹ نے کرتب بازی سے لوگوں کے دل جیت لئے۔

 نیا چار ٹانگوں والا روبوٹ اپنا توازن برقرار رکھتے ہوئے نہ صرف دشوار گزار اور تنگ راستوں پر چلنے کی صلاحیت رکھتا ہے بلکہ پُش اَپس لگانے سمیت 1.5 میٹر کے فاصلے سے 70 سینٹی میٹر چھلانگ لگانے میں بھی ماہر ہے۔

پچاسی سینٹی میٹر لمبے اور 40 کلو وزنی اس روبوٹ ڈاگ کا حال ہی میں تجربہ کیا گیا، جس میں اس روبوٹ کو رنگ سے چھلانگ لگاتے اور فٹبال کو کک مارتے ہوئے دکھایا گیا ہے جبکہ روبوٹ نےاپنا ٹاسک کامیابی سے مکمل کرکے دیکھنے والوں کو حیران کر دیا۔

Malik Sultan Awan

Content Writer