واپسی کا فی الحال کوئی ارادہ نہیں, مولانا فضل الرحمان



اسلام آباد(24 نیوز) مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ واپسی کا فی الحال کوئی ارادہ نہیں۔

آزادی مارچ سے خطاب کرتے ہوئےمولانا فضل الرحمان نے کہا کہآزادی مارچ اتوار کو سیرت النبی ﷺ کانفرنس میں تبدیل ہوجائے گا۔ مولانا فضل الرحمان نے ججز کے خلاف ریفرنس واپس لینے کا  بھی مطالبہ کر دیا اور  کہا کہ یک طرفہ احتساب اور انصاف اب نہیں چلے گا۔

مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا کہ اگر اگلا بجٹ بھی نااہل حکمرانوں کے سپرد کر دیا گیا تو ملک دیوالیہ ہو جائے گا۔مولانا نے بارش کے باوجود دھرنے کے شرکا کی استقامت کی تعریف کی۔

Malik Sultan Awan

Content Writer