آزادی مارچ کے شرکا سرد موسم کے باوجود پرجوش

آزادی مارچ کے شرکا سرد موسم کے باوجود پرجوش


اسلام آباد(24 نیوز)  گرج چمک کےساتھ بارش نےسردی کی شدت میں اضافہ کردیا، بدلتے موسم پروزیراعظم عمران خان نےشرکاکی مددکیلئےچیئرمین سی ڈی اے کو احکامات جاری کیےلیکن جےیوآئی نےوزیراعظم کی پیشکش کومستردکردیا۔

موسم سردہونےکےباوجودشرکاپرجوش نظر آئے،کارکنوں کا حوصلہ بڑھانےکیلئےمولانا فضل الرحمان بھی پنڈال میں پھرتے رہے،شرکا کا کہنا تھا کہ عمران خان تعاون نہیں،اپنااستعفیٰ دیدیں۔

دوسری جانب سیاسی قائدین نےبھی سرد موسم میں سیاسی ماحول گرمائےرکھا، ن لیگی رہنما احسن اقبال اورپیپلزپارٹی کےنیئربخاری نےبھی کارکنوں سے خطاب کیااورحکومت کوتنقیدکانشانہ بنایا۔

ادھرسپریم کورٹ بارایسوسی ایشن کے صدر سید قلب حسن نے بھی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی جس کے بعد انہوں نے پنڈال میں شرکا سے خطاب بھی کیا۔

Malik Sultan Awan

Content Writer