چودھری پرویز الہیٰ کی مولانا سے بیٹھک بھی رنگ نہ لا سکی

 چودھری پرویز الہیٰ کی مولانا سے بیٹھک بھی رنگ نہ لا سکی


اسلام آباد(24 نیوز) ملاقات پر ملاقات جاری لیکن نتیجہ صفر،  چودھری پرویز الہیٰ کی مولانا سے بیٹھک بھی رنگ نہ لا سکی۔  دھرنے کا مستقبل کیا ہوگا؟ کچھ واضح نہ ہو سکا۔

رات گئے بیٹھک، اگلی دوپہر پھر بیٹھک لیکن مولانا ٹس سے مس ہونے کو تیار نہیں، میڈیا سے مختصر گفتگو میں چودھری پرویز الہیٰ کا کہنا تھا کہ مذاکرات میں مثبت پیشرفت جاری ہے،  کئی چیزیں ساتھ ساتھ چل رہی ہیں، تھوڑا صبر اور محنت کی ضرورت ہے۔

حکومتی ٹیم اور رہبر کمیٹی بھی بار ہا ملاقات کر چکی ہے لیکن آخر میں صرف مذاکرات جاری رکھنے پر ہی اتفاق ہو سکا، حکومتی کمیٹی کے رکن اسد عمر اب کہتے ہیں کہ دھرنے والے جب تک مرضی بیٹھیں کوئی مسئلہ نہیں۔ فردوس عاشق اعوان بھی مذاکرات پر کوئی خاص سنجیدہ نہیں،  کہتی ہیں مولانا فضل الرحمان کی خواہشات اور ارمانوں کو پورا نہیں کر سکتے۔

ادھر وزیر دفاع پرویز خٹک اور ان مذاکراتی کمیٹی کا بھی پارلیمنٹ میں مسلسل اجلاس پر اجلاس کر رہی ہے لیکن کوئی ٹھوس بات نہیں نکلی۔

ادھر مولانا فضل الرحمان اور ان کی ٹیم کو بھی واپسی کو کوئی جلدی نظر نہیں آ رہی، غفور حیدری کہتے ہیں کہ جمعہ پنڈال میں ہی پڑھیں گے۔ معاملات گھمبیر سے گھمبر تر ہیں لیکن حکومتی ترجمانوں کی جانب سے غیر ذمہ دارانہ بیانات اس معاملے کو مزید الجھا رہے ہیں۔

Malik Sultan Awan

Content Writer