سعد رفیق کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے گا یا نہیں؟


اسلام آباد(24نیوز) سعدرفیق کانام ای سی ایل میں ڈالیں یانہیں؟ بال وزیراعظم عمران خان کے کورٹ میں آگئی۔

قومی احتساب بیورو (نیب)  کی جانب سے خواجہ سعدرفیق کانام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالنے کی سفارش کی گئی ہے۔ وزارتِ داخلہ کاسعد رفیق کانام ای سی ایل میں ڈالنے پرغورشروع ہوگیا ہے۔ واضح رہے کہ وزارتِ داخلہ اس وقت وزیراعظم عمران خان کے پاس ہے۔ 

رہنمان لیگ خواجہ سعدرفیق کا کہنا ہے کہ ہمیں گھیرا ڈالنے کی کوشش کی جارہی ہے، یہ انتقامی کارروائیاں عمران خان کو بہت مہنگی پڑیں گی۔ حکومت تو مل گئی مگرانہیں حکمرانی نہیں آئی۔

دوسری جانب  نیب نے خواجہ برادران(سعدرفیق،سلمان رفیق)  کو 16 اکتوبر کو طلب کرلیاہے۔ذرائع کے مطابق سعدرفیق،سلمان رفیق نے نیب کواپنامکمل ریکارڈ جمع نہیں کرایا، نیب نے خواجہ برادران کو منی ٹریل ساتھ لانے کی ہدایت کی،خواجہ برادران نے پہلےالیکشن کےباعث پیش ہونےسےمعذرت کی تھی۔

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔