”کھودا پہاڑ نکلا چوہا،وہ بھی پلاسٹک کا“


لاہور( 24نیوز )صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ نیب آزاد ادارہ ہے،نیب اپنا کام کررہی ہے،ہر ادارے میں کرپشن ہوئی ہے ،یہ مقدمات 2015ءمیں بنائے گئے تھے تب ن لیگ کی حکومت تھی۔

جب نیوز اینکر نے سوال کیا کہ عدالت کے باہر اتنی تعداد موجود ہے حکومت نے اس حوالے سے سکیورٹی کے کیا انتظامات کیے ہیں جس پر وہ غصے میں آگئے اور کہا کہ خدا کا خوف کرو دوسے اڑھائی سو سے زائد لوگ نہیں ہیں،میڈیا غلط تعداد بتا رہا ہے،صرف کیمرے میں آنے والے لوگوں کو دکھایا جارہا ہے، ان ن لیگی کارکنوں کو بھی شرم کرنی چاہئیے جو ایک ڈاکو کی حمایت میں آئے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے ن لیگ نے اپنے لوگوں کو نوازا، آشیانہ سکیم میں غریبوں کو گھر نہیں دئیے گئے،ہمیں ایجنسیاں رپورٹ کرتی ہیںہمیں چیزوں کا پتا ہوتا ہے۔سابقہ حکومت کی کارکردگی “کھودا پہاڑ نکلا چوہا،وہ بھی پلاسٹک کا“کی طرح ہے۔