کوئٹہ میں وزیر اعظم کی آمد،شہر میں کرفیو کا سماں


کوئٹہ( 24نیوز ) وزیر اعظم عمران خان دوروزہ دورے پر بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں پہنچ گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان عمران خان نے اپنے ہی دعوے اور وعدے ہوا میں اڑا دئیے،وزیر اعظم پروٹوکول کے ساتھ کوئٹہ شہر میں پہنچے تو انتظامیہ سڑکیں،مارکیٹیں زبردستی بند کرادی ہیں،شہر میں کرفیو کا سماں ہے۔

اس سے قبل کوئٹہ آمد پر وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے وزیراعظم کا استقبال کیا، وزیراعظم دورہ کوئٹہ میں بلوچستان کی صوبائی کابینہ کے اراکین سے ملاقات کریں گے، وہ صوبے میں ترقیاتی منصوبوں سے متعلق اجلاس کی صدارت کریں گے۔

وزیراعظم کوئٹہ میں پارلیمنٹیرینز اورسول سوسائٹی کے نمائندوں سے بھی ملاقات کریں گے، وفاقی وزیراطلاعات و نشریات، وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی، وزیرمملکت داخلہ، معاونین خصوصی برائے میڈیا اور سیاسی امور بھی ہمراہ ہیں۔