حکومتی فیصلوں سے عوام پریشان،ایک اور مہنگائی بم گرنے کا امکان

حکومتی فیصلوں سے عوام پریشان،ایک اور مہنگائی بم گرنے کا امکان


کراچی( 24نیوز )نئے پاکستان میں عوام پر مہنگائی کا سی این جی بم بھی گرا دیا گیا، سی این جی قیمت بلند ترین سطح 99 روپے 99 پیسے پر پہنچ گئی، پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں بھی اضافے کا امکان ہے۔

نئے پاکستان میں تبدیلی کا دعووں کے اثرات عوام پر منفی انداز میں پڑنے لگے، سی این جی کی آسمان سے باتیں کرتی قیمت نے 99 روپے 99 پیسے فی کلوگرام نے کراچی کے شہریوں کو شدید پریشانی میں مبتلا کردیا ہے۔

دوسری جانب ماضی میں مہنگائی کے جن سے بچنے کے لئے سی این جی پر منتقل ہونے والے پبلک ٹرانسپورٹ مالکان بھی نئی اضافی قیمت سے نالاں ہیں، کہتے ہیں 20 روپے اضافے سے کرایا بڑھانا مجبوری ہے لیکن یہ مسافروں کو کیسے سمجھائیں۔

سی این جی کی قیمتوں کے معاملے پر آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن بھی دو دھڑوں میں تقسیم ہوگئی ہے اور ایسوسی ایشن نے ہڑتال کی دھمکی بھی دے رکھی ہے جبکہ کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد کی جانب سے کرایوں میں اضافے کے حوالے سے ممبران سے مشاورت جاری ہے۔