موسم سرما کی آمد ، لحاف کی مانگ میں اضافہ

موسم سرما کی آمد ، لحاف کی مانگ میں اضافہ


اسللام آباد(24 نیوز)سردی کے موسم سے نمٹنے کیلئے لحاف کی تیاری عروج پر ہے، امیروغریب سبھی اپنی استطاعت کے مطابق موسم سرما کیلئے نئے اور پرانے لحاف تیارکرانے کیلئے آر اے مشین کا رخ کرتے ہیں.

صدیوں سے جاری لحاف کی روایت امیر اور غریب کیلئے یکساں اہمیت کی حامل ہے، پولیسٹرکی رضائیوں، ہیٹراور کمبل آج بھی لحاف کا نعمل البدل نہیں بن سکے، غلام شبیرگذشتہ 20 برس سےلحاف کی سلائی کا کام کررہا ہے،اسکا کہنا ہے لحاف کی تیاری کا سلسلہ پورا سال چلتا رہتا ہےتاہم موسم سرما کی آمد کے ساتھ ہی کاروبار میں تیزی آْجاتی ہے، اس کے علاوہںئے لحاف کیساتھ پرانے لحاف کو بھی نئے سرے سے تیارکروایا جاتا ہے۔

  نئے لحاف کی کم سے کم قیمت 900 اور زیادہ سے زیادہ 4000 روپے تک ہے،سردیوں کے موسم میں امیراور غریب دونوں لحاف کی ضرورت سے آگاہ ہیں، کم امد والے خاندان 400 روپے میں اپنے پرانے لحاف کونئے سرے سے تیارکرواسکتا ہے۔