نیوزی لینڈ میں 'تازہ ہوا' کی فروخت شروع

نیوزی لینڈ میں 'تازہ ہوا' کی فروخت شروع


 آکلینڈ(24 نیوز) نیوزی لینڈ کے دارالحکومت آکلینڈ کےایئرپورٹ پر تازہ ہوا کین میں بند کرکے فروخت کی جارہی ہے۔

تازہ ہواکی قیمت 29 ڈالر یعنی 2 ہزار پاکستانی روپے سے زائد ہے،    نیوزی لینڈ کے دارالحکومت آکلینڈ کے ایئرپورٹ کی ڈیوٹی فری شاپ پر تازہ ہوا کین میں بند کرکے فروخت کی جارہی ہے، جس کی قیمت 29 ڈالر یعنی 2 ہزار پاکستانی روپے سے زائد رکھی گئی ہے۔نیوزی لینڈ ہیرالڈ کی رپورٹ کے مطابق اس کین میں موجود تازہ ہوا نیوزی لینڈ کی اونچی اور سرسبز پہاڑیوں سے محفوظ کی گئی ہے، جس کا اہم مقصد صحت کو ماحولیاتی آلودگی سے محفوظ رکھنا ہے۔