پنجاب حکومت کا تعلیم کےشعبےمیں بہتری لانےکےلیے ٹاسک فورس کا قیام

پنجاب حکومت کا تعلیم کےشعبےمیں بہتری لانےکےلیے ٹاسک فورس کا قیام


لاہور(24 نیوز)پی ٹی آئی حکومت معیاری تعلیم کے لیے کوشاں،  پنجاب میں نجی اسکولوں کےامورکے جائزےکےلیے ٹاسک فورس کےقیام کافیصلہ، ٹاسک فورس فیس اسٹرکچراوراساتذہ کی اہلیت کابھی جائزہ لےگی۔

تفصیلات کےمطابقوزیراعلیٰ پنجاب   عثمان بزدارنےنجی اسکولوں کےامورکاجائرزہ لینے کے لیے ٹاسک بنانےکی ہدایت کی۔ٹاسک فورس نجی سکولوں میں اساتذہ ، سٹاف کی بھرتی اوران کی اہلیت جانچنے کے طریقہ کار، فیس سٹرکچر اور دیگر امور کا جائزہ لے گی۔نجی سکولوں کے حوالے سے تفصیلی رپورٹ اور بہتری کے لیے خصوصی تجاویز بھی پیش کرے گی۔
واضح رہے کہ اسکولوں سےپہلے پنجاب حکومت کی جانب سے نجی اسپتالوں اورکالجزکےلیے بھی ٹاسک فورس بنائی جاچکی ہے، اب تعلیم کےشعبےمیں بہتری لانےکےلیے پی ٹی آئی حکومت نےٹاسک فورس کا قیام عمل میں لایا ہے۔