پشاور: ایف آئی اے کی گزشتہ روز کارروائی، اہم شواہد مل گئے

پشاور: ایف آئی اے کی گزشتہ روز کارروائی، اہم شواہد مل گئے


پشاور(24نیوز)  ایف آئی اے  کی مال روڈ پر گزشتہ روز  کی کارروائی میں ابتدائی تحقیقات کے دوران اہم شواہد سامنے آئے ہیں۔

 تحقیقاتی ادارے حکام کےمطابق کارروائی میں برآمد کیے گئے شواہد سے ابتدائی طور پر 1000 ملین سے زائد کی ٹرانزیکشنز سامنے آئےہیں۔ ملک کے بڑے بینکوں میں کئی مشکوک اکاؤنٹس کا پتہ لگایا گیا ہے، منظم گروہ ہنڈی اور بیرون ملک فارن ایکسچینج کے غیر قانونی کاروبار میں ملوث ہے۔

ایف آئی اےذرائع کاکہنا ہےکہ مال روڈ چھاپے کے دوران مکان سے بھاری مقدار میں چیک بکس، رسیدیں اور بے نامی اکاونٹس سے متعلق دستاویزات برآمد ہوئی تھیں۔ کارروائی سپریم کورٹ کے احکامات پر کراچی میں بے نامی اکاٶنٹس کاپتہ چلانے کے لیے تشکیل کردہ جے آئی ٹی کی ہدایات پر عمل میں لائی گئی، کاروائی سیف الدین نامی شخص کےمکان پرچھاپےکےدوران کی گئی تھی۔

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔