شہباز شریف کی گرفتاری میں حکومت کا کوئی کردار نہیں: قریشی

شہباز شریف کی گرفتاری میں حکومت کا کوئی کردار نہیں: قریشی


ملتان(24نیوز) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے پاس بات چیت کے علاوہ کوئی راستہ نہیں،  اقوام متحدہ میں پاکستان کا نقطہ نظر بیان کیا، کہتے ہیں شہبازشریف کی گرفتاری میں حکومت کا کوئی کردار نہیں۔

ملتان سرکٹ ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ امریکہ پیسے لینے کے لیے نہیں گئے تھے، اقوام متحدہ میں پاکستان کے موقف کو موثر انداز میں پیش کیا، انہوں نے بتایا کہ امریکہ میں بھارتی وزیر خارجہ سے ملاقات طے تھی، عین وقت پر بھارت نے مذاکرات کینسل کردیئے۔ 

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ شہبازشریف پرکیسز پی ٹی آئی نے نہیں بنائے،  نیب ایک خود مختار ادارہ ہے، شہبازشریف کی گرفتاری تحقیقات کے بعد عمل میں آئی ہے۔شاہ محمود قریشی کا کہناتھا کہ گزشتہ حکومتوں نے ڈیم سمیت بنیادی مسائل پر توجہ نہیں دی ،  گزشتہ 17 سال سے جاری دہشت گردی کےخلاف جنگ میں پاکستان کی معیشت تباہ ہوگئی۔

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔