اسلام آباد: عوامی آگاہی کیلئےہیلتھ ایکسپو کا انعقاد

اسلام آباد: عوامی آگاہی کیلئےہیلتھ ایکسپو کا انعقاد


اسلام آباد(24 نیوز) ملک میں بڑھتی ہوئی بیماریوں اور صحت کے حوالے سے اسلام آباد میں تاریخ کےپہلے تین روزہ ہیلتھ ایکسپو کا انعقاد کیا گیا،مختلف کمپنیوں نے اپنے اپنےاسٹالز بھی لگائے۔

تفصیلات کے مطابق عوام میں آگاہی اور صحت کے شعبوں سے وابستہ پروفیشنلز کے لئے نئے مواقعے پیدا کرنے کی غرض سے اسلام آباد میں ملکی تاریخ کا پہلا تین روزہ ہیلتھ ایکسپو جاری ہے۔ ایکسپو کےانعقاد پرشرکاء نے اسے انقلابی قدم قراردیا، ایکسپو میں طلباء و طالبات نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی اور ایکسپو کے انعقاد کو نہ صرف مفید بلکہ آگے بڑھنے کا ایک ذریعہ بھی قرار دے دیا۔

مختلف نجی کمپنیوں نے ایکسپو میں اپنے اپنے سٹالز بھی لگائے،  کچھ اسٹالز پر لوگوں کو چیک اپ کی سہولت بھی میسر آئی، لوگوں کا کہنا ہے کہ ایسے اقدامات تبدیلی کا باعث بن سکتے ہیں۔