دنیا بھر کی افسوسناک اور دلچسپ خبروں پر ایک نظر

دنیا بھر کی افسوسناک اور دلچسپ خبروں پر ایک نظر


24نیوز: انٹرپول کے صدرمینگ ہونگیوچین میں لاپتہ ہوگئے ہیں، فرانسیسی حکام کا کہنا ہے کہ مینگ ہونگیو کی اہلیہ کے مطابق انہوں نے ستمبرکے اوائل میں چین کا سفر کیا جس کے بعد سے ان کی کوئی اطلاع نہیں۔
چین نے آسٹریلین سینیٹرکے آرٹیکل کو بے ہودہ قراردے دیا، آسٹریلیا میں چینی سفیر کا کہنا ہے دوسروں پرالزامات لگا کرنیک نامی نہیں کمائی جا سکتی، بحرالکاہل سے متصل ممالک خود فیصلہ کریں توزیادہ بہترہے، آسٹریلوی سینٹرنے الزام عائد کیا تھا کہ چین سری لنکا کی بندرگاہ اورٹونگا کے وسائل پرقابض ہونے کی کوشش کررہا ہے۔
سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ امریکاسےفوجی سازوسامان مفت میں نہیں لیا،سب کی قیمت اداکی، ولی عہد محمد بن سلمان نے مزید کہا کہ امریکااورسعودی عرب کےتعلقات میں تبدیلی نہیں آئی،امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کےساتھ کام کرناپسند ہے۔
افغان صوبے قندھار میں فضائی حملے میں چارخواتین اورایک بچہ جاں بحق ہوگیا، فضائی حملے میں سات خواتین زخمی بھی ہوئیں،حملہ شادی کی تقریب پرکیا گیا جس سے نیٹوحکام نے لاتعلقی کا اعلان کیا ہے۔
اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ انڈونیشیا میں زلزلے اورسونامی کی تباہ کاریوں سے نمٹنے کیلئے 50.5 ملین ڈالرکی فوری ضرورت ہے، عالمی ادارے کے مطابق آئندہ تین ماہ تک ایک لاکھ اکانوے ہزارافراد کو مدد کی ضرورت ہوگی، زلزلے میں ہلاکتوں کی تعداد بھی سولہ سوسے تجاوزکرگئی ہے۔
اسرائیل کی سفاکیت ختم نہ ہوئی،غزہ پٹی پرمظالم کے خلاف احتجاج کرنے والے مظاہرین پرگولیاں برسادیں، فائرنگ سے ایک بچے سمیت تین فلسطینیوں کوشہید 126کوزخمی کردیا گیا،فلسطینی مظاہرین نے اپنے دفاع میں گرینیڈاورپیٹرول بم اسرائیلی فوج پرپھینکے۔
بھارتی ریاست گجرات میں چودہ سالہ لڑکی سے زیادتی کے بعد فسادات پھوٹ پڑے ہیں، پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے پانچ اضلاع سے 170مظاہرین کوگرفتارکرلیا، ادھرریاست اترپردیش کی یونیورسٹی میں افغان اوربھارتی طلبہ آمنے سامنے آگئے،جھڑپوں میں ایک کشمیری طالبعلم کوبھی تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔
ارجنٹائن میں ساحل پروہیل ریت میں پھنس گئی، ریسکیواہلکاروں نے 28گھنٹے کی جدوجہد کے بعد وہیل کو ریت سے نکال کرواپس سمندر چھوڑا، ریسکیو آپریشن میں کرین کی مدد بھی لی گئی۔

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔