پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین پہلا ٹیسٹ آج سے شروع ہوگا

پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین پہلا ٹیسٹ آج سے شروع ہوگا


دبئی ( 24 نیوز ) پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 2 میچوں کی ٹیسٹ سیریز کے پہلے ٹیسٹ   کا آج سے دوبئی میں آغاز، دونوں ٹیموں نے پلیئنگ الیون کا اعلان کردیا۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین پہلا  ٹیسٹ میچ آج سے دبئی میں شروع ہونے جا رہا ہے، میچ کیلئے پاکستان نے 12 کھلاڑیوں کا اعلان کردیا ہے۔ بلال آصف آج اپنا پہلا میچ کھیلیں گے جبکہ  شاداب خان کی انجری کے باعث محمد حفیظ 2 سال بعد ٹیسٹ فارمیٹ میں کم بیک کریں گے، وہ امام الحق کے ساتھ اننگز کا آغاز کریں گے۔ اظہر علی ون ڈاؤن پر کھیلیں گے، مڈل آرڈر بیٹنگ میں بابر اعظم، اسد شفیق، حارث سہیل اور کپتان سرفراز احمد ہوں گے۔ پاکستان ٹیم میں دو اسپنرز بلال آصف اور یاسر شاہ ہوں گے جبکہ دو فاسٹ بولرز وہاب ریاض اور محمد عباس ہوں گے۔ میر حمزہ بارہویں کھلاڑی ہوں گے۔

دوسری جانب آسٹریلوی کپتان ٹم پین کے مطابق 3 نئے کھلاڑیوں کو موقع دیا جائے گا،  لاسبس چیگین، ٹریویس ہیڈ اور ایرون فنچ کل اپنے ٹیسٹ کیریئر کا اغاز کریں گے۔ فاسٹ بولنگ میں مچل اسٹارک اور پیٹرسڈل شامل ہوں گے جبکہ اسپن بولنگ کے شعبے میں نیتھن لیون اور ہالینڈ کو ترجیح دی جائے گی۔

یاد رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ 16 اکتوبر سے ابوظہبی میں کھیلا جائے گا۔