سونم کپورنے ٹوئٹر کو الوداع کہہ دیا

سونم کپورنے ٹوئٹر کو الوداع کہہ دیا


ممبئی ( 24 نیوز ) سونم کپور نے سماجی رابطہ کی ویب سائیٹ ٹوئٹر کو الوداع کہہ دیا، ان کے مطابق ٹوئٹرمنفی پلیٹ فارم ہے۔

بالی ووڈ  اداکارہ سونم کپور   ماضی میں سوشل میڈیا پر کافی متحرک نظر آتی تھیں،  جہاں وہ اپنے خیالات کے ساتھ ساتھ روزمرہ زندگی کے معاملات سے بھی مداحوں کو باخبر رکھتی تھیں، مگر گزشتہ دنوں میں سونم کپور پر ہونے والی تنقید نے انہیں ٹوئٹر سے دوری پر مجبور کر دیا۔اداکارہ سونم کپور نے ٹوئٹر کوالوداع کہنے کیلئے ٹوئٹ کا ہی سہارا لیا اور ٹوئٹ کی کہ کچھ عرصے کے لیے ٹوئٹر کو چھوڑ رہی ہوں کیونکہ یہ بہت زیادہ منفی جگہ ہے۔