5 کیمروں والاپہلا اسمارٹ فون

5 کیمروں والاپہلا اسمارٹ فون


24نیوز: مشہور کمپنی ایل جی نے اسمارٹ فونز کی دنیا میں نیا انقلاپ برپا کرتے ہوئے 5 کیمروں والا موبائل متعارف کردیا۔

تفصیلات کے مطابق اس پانچ کیمروں والے موبائل کا نام ایل جی فلیگ شپ فون وی40 رکھا گیا ہے۔ اس کے دو فرنٹ کیمرے اور تین بیک کیمرے ہیں۔پہلا بیک کیمرا 12، دوسرا 16، تیسرا12 جبکہ فرنٹ کیمرا 8 میگا پکسل ہوگا۔

ایل جی کا یہ موبائل  مہنگے موبائلوں میں تصور کیا جارہا ہے اور یہ 18 اکتوبر سے مارکیٹ میں دستیاب ہوگا جس کی قیمت 900 ڈالرز ہوگی یعنی پاکستانی ایک لاکھ روپے کے قریب ہے۔

 

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔