ایک اور معصوم کلی غلط انجکشن لگنے سے مرجھا گئی

ایک اور معصوم کلی غلط انجکشن لگنے سے مرجھا گئی


کراچی (24 نیوز)  ایک اور معصوم بچی اتائی ڈاکٹر کا شکار ہوگئی،8 ماہ کی معصوم عائشہ غلط انجکشن لگنے سے موت کی ابدی نیند سو گئی۔

کراچی میں ایک معصوم بچی اتائی ڈاکٹر کا شکار ہوگئی، بنارس بخاری کالونی میں 8 ماہ کی معصوم بچی عائشہ غلط انجکشن لگنے سے جاں بحق ہوگئی۔ لواحقین کے مطابق چی کو معمولی بخار کی شکایت پر الشفاء کلینک لے کر گئے تھے، انجکیشن لگنے کے بعد بچی نیلی پڑ گئی، اہل خانہ نے حکومت سےانصاف فراہم کرنے کی اپیل کی ہےجبکہ واقع کے بعد عطائی ڈاکٹر فرار ہوگیا۔

Malik Sultan Awan

Content Writer