"80 سال کے بابوں کی بجائے نوجوانوں کو چاند دیکھنا چاہیے"



( 24نیوز )وفاقی وزیر سائنس فواد چودھری نے کہا کہ 80 سال کے بابوں کی بجائے نوجوانوں کو چاند دیکھنا چاہیے، مسئلہ کشمیر سے متعلق وزیراعظم نے تقریر میں عالم اسلام کو تمام خطرات سے آگاہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر سائنس فواد چودھری نے ایک بار پھر  رویت ہلال کمیٹی کےارکان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ80 سال کے بابوں کی بجائے نوجوانوں کو چاند دیکھنا چاہیے، رویت ہلال کمیٹی کو صفر کے مہینے کی غلط اطلاع پر معافی مانگنی چاہیے، دوربین سے چاند دیکھنا غلط ہے تو عینک لگانا بھی غلط ہے،آنے والے سالوں میں کھمبے تاریں ختم، گھر بیٹریوں پر چلے جائیں گے،لاہور جیسے علاقوں میں پانی کی بورنگ مہنگی ہو گئی ہے،لاہور میں زیر زمین پانی کی سطح تیزی سے نیچے جا رہی ہے،لاہور میں ہر سال ایک میٹر پانی نیچے جا رہا ہے۔

وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نےلاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پورا کشمیر اس وقت کٹ مرنے کو تیار ہے اس وقت کشمیری جہاد کیلئے تیار ہیں،پاکستان نے ہمیشہ امن کی بات کی، وزیراعظم نے بھارت سے کہا ایک قدم بڑھاؤ ہم دو قدم بڑھائیں گے،ایل او سی کراس کرنے کا مطلب ہم ایک نئے زون میں چلے جائیں گے، اقوام متحدہ کو مسائل کے حل کیلئے آگے بڑھنا ہو گا، خطے کے حالات ہاتھ سے نکلتے جا رہے ہیں، مسئلہ کشمیر سے متعلق وزیراعظم نے تقریر میں عالم اسلام کو تمام خطرات سے آگاہ کیا۔

ان کا مزید کہناتھا کہ جہلم میں بائیو ٹیکنالوجی کا بڑا منصوبے بنا رہے ہیں،مغرب سے انرجی پروڈیوس کرنے کی سکیمیں لا رہے ہیں،برطانیہ کا شاہی جوڑا 4 روزہ دورے پر پاکستان آ رہا ہے،وزیراعظم عمران خان چین جا رہے ہیں۔