فلم "دال چاول"سینما گھروں کی زینت بن گئی

فلم


کراچی(24 نیوز) شہدائے پولیس کی قربانیوں کوخراج عقیدت پیش کرنےکیلئےبنائی گئی فلم "دال چاول"سینما گھروں کی زینت بن گئی،  پریمیئرشومیں آئی جی سندھ سمیت دیگرپولیس افسران نےشرکت کی۔

شہدائے پولیس کی سچی کہانیوں پرمبنی فلم "دال چاول" ملک بھرمیں ریلیزہوگئی۔ فلم کے مرکزی کرداروں میں احمد سفیان اورمومنہ اقبال شامل ہیں، دونوں کی یہ پہلی فلم ہے۔

فلم کےپریمیئر میں آئی جی سندھ سیدکلیم امام نےبھی شرکت کی۔ فلم کےپروڈیوسراوررائٹراکبرناصرخان نےبتایاکہ پولیس کی ایسی کہانیاں لوگوں کوسناناضروری ہیں۔

شائقین نےفلم کوخوب سراہااورپولیس کےشہداءکوخراج عقیدت پیش کیا۔ معروف گلوکارراحت فتح علی خان نے بھی فلم میں ایک نغمہ گایا۔

Malik Sultan Awan

Content Writer