یومِ دفاع پاکستان، معذور افراد بھی پیش پیش

یومِ دفاع پاکستان، معذور افراد بھی پیش پیش


حیدرآباد (24 نیوز) وطن کے سجیلے جوانوں سے اظہار یکجہتی میں حیدرآباد کے خصوصی افراد بھی کسی سے پیچھے نہیں، معذور افراد اپنے انداز میں یوم دفاع منارہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ارضِ وطن پر اپنے خون کا آخری قطرہ تک بہانے کا عزم رکھنے والے پاک فوج کے شہداء کو حیدرآباد کے معذور افراد نے خراج تحسین پیش کیا۔ یومِ دفاع کی تقریب میں خصوصی افراد نے پرجوش انداز میں افواج پاکستان سے یکجہتی کا اظہار کیا۔

خصوصی افراد کا  کہنا تھا  ہم خصوصی افراد کا بھی جذبہ ہے جیسے جوانوں نے وطن کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا، ہم سپیشل افراد کی بھی خواہش ہے کہ ملک کے لیے ایسا کام کریں کہ ملک کا تحفظ ہو۔ اگر ہم نارمل ہوتے توملک کے دفاع کیلئے جانوں کا نذرانہ پیش کرتے شہید ہوتے یا غازی ہوتے۔

خصوصی افراد کا مزید کہنا تھا کہ ہم پاک فوج کے ساتھ ہیں یوم دفاع وشہداء منارہے ہیں حب الوطنی کے جذبے سے سرشار معذوریں نے خواہش کا اظہار کیا ہے کہ ان کا لہو قوم کی خاطر کام آئے تو انہیں خوشی ہوگی، وطن عزیز کی خاطر کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

خصوصی افراد نے وطن عزیز اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں کی حامل پاک فوج کی سلامتی کے لیے دعائیں کی، شہداء کی یاد میں شمعیں روشن کیں اور 6 ستمبر کے شہداء کی تصاویر کے آگے پیغامات لکھ کر سگنیچر کرکے اپنے انداز میں شہداء اور ان کے لواحقین کو خراج تحسین پیش کیا۔

پاک فوج کو سلام پیش کرتے ہیں، دعائیں کرتے ہیں ان ماؤں کے لیے جنہوں نے بہادر سپوت پیدا کیے۔