400 دہشتگردوں کا مقابلہ کرنے والے شہید میجر واصف

400 دہشتگردوں کا مقابلہ کرنے والے شہید میجر واصف


مانسہرہ  (24 نیوز) دہشتگردی کے خلاف جنگ میں 400 دہشتگردوں کا مقابلہ کر تے ہوئے میجر واصف نے جام شہادت نوش کیا۔
ملک و قوم کے لیے 15اکتوبر 2014 کو دشمن سے بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے میجر واصف کو جرات و بہادری پر تمغہ بسالت سے نوازا گیا ، شہید کے والد کا کہنا تھاکہ شہید میجر واصف نے 400 شدت پسندوں کا درجن بھر جوانوں کے ساتھ 4 گھنٹے تک دلیری سے مقابلہ کیا ،میرا بیٹا آج بھی زندہ ہے۔


شہید میجر واصف کی یاد میں مانسہرہ بیڈرہ روڈ کو شہید میجر واصف کے نام سے منسوب بھی کیا گیا ہے، شہید کی ماں، بیٹے کی شہادت پر جہاں فخر سے سرشار ہے ،ماں کا کہنا تھا کہ شہادت میرے بیٹے کی خواہش تھی جس کا اظہار شہادت سے کچھ عرصہ قبل فیس بک اکاﺅنٹ پر کیا جو کچھ عرصہ بعد پوری ہوگئی ۔
ملک کی خاطرلازاوال قربانیاں دینے والے دھرتی کے ان سپوتوں کی قربانیاں ہمیشہ یار رکھی جائیں گی۔