گرمی سے ستائے شہریوں نے وادی مالم جبہ کا رخ کر لیا

گرمی سے ستائے شہریوں نے وادی مالم جبہ کا رخ کر لیا


سوات (24 نیوز) میدانی علاقوں میں شدید گرمی کا زور جاری ہے، سیاحوں نے سرد اور قدرتی حسن سے مالا مال وادی مالم جبہ کا رخ کرلیا، سیاح گرمی سے بچنے کیساتھ قدرت کے حسین نظاروں کا لطف اٹھا رہے ہیں۔

گرمی کی شدت بڑھ گئی تو ملک بھر سے سیاح حسین وادی مالم جبہ پہنچ گئے، جہاں وہ خوبصورت موسم اور حسین مناظر کے خوب مزے لے رہے ہیں۔جنگل میں سیاحوں نے چٹ پٹے پکوان خود تیار کرکے یخ موسم میں کھانوں پرخوب ہاتھ صاف کیا، ٹھنڈی ہواؤں سے محظوظ ہونے کے ساتھ چیئرلفٹ میں سیر کا لطف بھی اٹھایا۔

ملک بھر سے آئے سیاحوں نے بھنگڑے اور روایتی ڈانس کرکے خوشی کا اظہار کیا، تو دوسری طرف حسین لمحات کو اپنے کیمروں کی آنکھ سے محفوظ کرتے رہے۔

ملک کے بڑے شہروں میں گرمی کے شدت بڑھ گئی تو سیاحوں نے وادی مالم جبہ کا رخ کرلیا، جو یہاں کے خوبصورت موسم اور دلفریب مناظر سے خوب لطف اندوز ہو رہے ہیں۔