میڈیا کی آزادی ریاست کیلئے بہت ضروری ہے: فواد چودھری


اسلام آباد (24 نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ نئی حکومت کو 28 کروڑ کے قرضے ورثے میں ملے ہیں، میڈیا کی مشاورت کیساتھ ہی آگے بڑھیں گے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیراطلاعات کا کونسل آف پاکستان نیوز پیپر ایڈیٹر  زکی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے  کہنا تھا کہ آپ کو جد ت کی طرف بڑھنا ہے، ٹیکنالوجی کے زیادہ استعمال سے میڈیا میں تیزی آچکی ہے۔ میڈیا کی مشاورت کیساتھ ہی آگے بڑھیں گے، میڈیا کی آزادی ریاست کیلئے بہت ضروری ہے۔ ہمارے ادارے مکمل طور پر غیر فعال ہو گئے تھے انکو فعال کرنے کی ضرورت ہے۔ نئے سیٹیلائٹ نظام سے میڈیا میں انقلاب آیا ہے۔


ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم  کا ویژن ہے ہم عوام کے مسائل کو آسان کریں گے اور ملک پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہمارا منشور ہے۔ آج ملک جن مشکلات میں پھنسا ہوا ہے ہم سب اس کہ ذمہ دار خود ہیں۔
یومِ شہداء کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ آج کے دن ہم اپنے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں جہنوں نے ملک و قوم کے وقار کی خاطر اپنی قربانیوں کا نذرانہ پیش کیا۔