شعیب اختر نے اپنےعہدہ سےمستعفیٰ ہونے کا اعلان کردیا

07:55 PM, 6 Sep, 2018

شازیہ بشیر

لاہور ( 24نیوز ) سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے نجم سیٹھی دور میں ملنے والی مشیر کی نشست سے استعفی دے دیا۔ شعیب اختر کرکٹ افئیرزاور برانڈ ایمبیسیڈر کے طور پر پی سی بی سے منسلک تھے۔

تفصیلات کے مطابق پی سی بی چئیرمین احسان مانی کی آمد کے ساتھ ہی تبدیلی کی ہوا نے پنڈی ایکسپریس کو بھی ہلا کر رکھ دیا۔ پنڈی ایکسپریس ( شعیب اختر ) کو نجم سیٹھی کی جانب سے سولہ فروری 2018 میں برانڈ ایمبیسیڈر اور کرکٹ افئیرزکا مشیر خصوصی تعینات کیا گیا تھا  جس پر سپیڈ سٹار نے آج اپنی تعیناتی سے تقریبا 8 ماہ بعد الگ ہونے کا اعلان سوشل میڈیا پر کر دیا  ہے۔

مزیدخبریں