پاکستان کسی اورکی جنگ میں شرکت نہیں کرے گا: وزیر اعظم


راولپنڈی ( 24نیوز ) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ شہدا پاکستان کی لازوال قربانیوں کوسلام پیش کرتا ہوں۔ پاکستان کسی اورکی جنگ میں شرکت نہیں کرے گا۔ 1965 کی جنگ میں دشمنوں کی گولیوں کی بوچھاڑ آج بھی یاد ہے۔

پاکستان کے یوم دفاع کے حوالے جنرل ہیڈ کوارٹر (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں مرکزی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں ملک کے وزیر اعظم عمران خان مہمان خصوصی کے طور پر شریک ہوئے اور چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ بھی اس تقریب کا حصہ بنے۔انھوں نے کہا کہ 1965 کی جنگ میں دشمنوں کی گولیوں کی بوچھاڑآج بھی یاد ہے۔ 1965 کی جنگ میں پوری قوم کاجذبہ دیدنی تھا۔ میں اگرکرکٹرنہ ہوتاتو آج ریٹائرڈفوجی ہوتا۔ پاکستان کی افواج پروفیشنل ہیں۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان کسی اور کی جنگ میں شرکت نہیں کرے گا۔ افواج پاکستان اورخفیہ اداروں کا پاکستان میں اہم کردار ہے۔ ہماری افواج نے دہشت گردی کا جیسا مقابلہ کیا کوئی نہیں کر سکتا۔ کسی ملک کے ادارے تباہ ہوتے ہیں تو وہ ملک تباہ ہو جاتا ہے۔ عمران خان نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے پاکستان کوہر طرح کے وسائل سے نوازا ہے۔ ہمارے ملک میں کسی چیز کی کمی نہیں ہے۔ پاکستان کسی اور کی جنگ میں شرکت نہیں کرے گا۔ افواج پاکستان اورخفیہ اداروں کا پاکستان میں اہم کردار ہے۔ ہماری افواج نے دہشت گردی کاجیسا مقابلہ کیا کوئی نہیں کر سکتا۔ کسی ملک کے ادارے تباہ ہوتے ہیں تو وہ ملک تباہ ہو جاتا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ نے پاکستان کوہر طرح کے وسائل سے نوازا ہے۔ ہمارے ملک میں کسی چیز کی کمی نہیں ہے۔ آج پاکستان قرضوں میں ڈوبا ہوا ہے۔ ہمیں نبی کریمؐ کی زندگی سےسیکھنا پڑے گا۔ نبی کریمؐ کی زندگی کے اصولوں پر چل کا کامیابی حاصل کر سکتے ہیں۔

اپنے خطاب میں انھوں نے اس امر کا بھی اظہار کیا کہ ملک کے کمزور اداروں کو مضبوط بنائیں گے۔ دشمنوں نے ملک کو توڑنے کی پوری کوشش کی۔ جب قوم متحد ہوتی ہے تواعلیٰ عہدےپہ فائزہوجاتی ہے۔ ملک کے تمام اداروں کو مستحکم کریں گے۔ کوئی بھی ملک تعلیم کےبغیر ترقی نہیں کر سکتا۔مرکزی تقریب میں وزیر دفاع پرویز خٹک، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری، وزیر خزانہ اسد عمر، وزیر ریلوے شیخ رشید احمد، وزیر مملکت برائے داخلہ شہر یار آفریدی، قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر محمد شہباز شریف، پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، سابق کرکٹر شاہد آفریدی اور دوسری اہم شخصیات بھی شریک ہوئیں۔