جو قومیں اپنے شہدا کو بھول جائیں، وہ مٹ جاتی ہیں: آرمی چیف


 راولپنڈی ( 24نیوز ) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ دفاع پاکستان کے لیے ہم یک جان ہیں۔ 6 ستمبرملکی تاریخ کا اہم دن ہے۔

اس سے قبل جی ایچ کیومیں یوم دفاع وشہدا کی مرکزی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آج کا دن شہدا پاکستان سے یکجہتی کا دن ہے۔ دفاع پاکستان کے لیے ہم یک جان ہیں۔ 6 ستمبرملکی تاریخ کا اہم دن ہے۔ زندہ قومیں اپنے شہدا کو نہیں بھولتیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ 1965 اور 1971 کی جنگ سےہم نےبہت کچھ سیکھا ہے۔ ہماری افواج اور قوم نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں قربانیاں دی ہیں۔ ہمارے گھروں، اسکولوں، ملکی قائدین پرحملے کیے گئے۔

ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے ناسورکا مل کرمقابلہ کیا۔ ہمیں اندرسے کمزورکرنے کی کوشش کی گئی۔ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں70 ہزار سے زائد پاکستانی شہید اورزخمی ہوئے۔

جنرل قمر جاوید باجوہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ زندہ قومیں اپنے شہدا کونہیں بھولتیں۔ لہو جو سرحد پربہہ رہا ہے ہم اس لہوکا حساب لیں گے۔ جنگ ابھی جاری ہے۔ جمہوریت کا تسلسل ضروری ہے۔ مقبوضہ کشمیر کے بھائیوں کوسلام پیش کرتا ہوں۔