برطا نیہ نے پاکستانی طالبعلموں کو اسکالرشپ د ے دیئے

برطا نیہ نے پاکستانی طالبعلموں کو اسکالرشپ د ے دیئے


( 24نیوز )پاکستان کےساتھ یوم دفاع پر یکجہتی اورخیرسگالی کااظہار کرتےہوئےپاکستان میں برطانوی ہائی کمیشن نے53ہونہار طالب علموں کو برطانیہ میں اعلیٰ تعلیم کےلیےاسکالرشپ دیئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق یوم دفاع پاکستان کے موقع پربرطانوی ہائی کمیشن نے53ہونہار طالب علموں کو برطانیہ میں اعلیٰ تعلیم کےلیےاسکالرشپ دیئے گئے،شوننگ اسکالرشپ تعلیمی سال 2019/20 کے لیےدیئےگئے ہیں،2019/20 کی اس مڈکیریئراسکیم کےلیےملک بھرسے 3 ہزارسےزائددرخواستیں موصول ہوئی تھیں۔

تقریب میں برطانوی ہائی کشمنر کے عملے اور اسی سکالر شپ کے تحت ماضی میں برطانوی جامعات میں زیر تعلیم رہنے والے سابق سکالر شپ ہولڈرز نے شرکت کی، اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو نےان 53 شوننگ سکالر شپ ہولڈرز کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے انہیں زندگی کے اس نئے سفر میں خوش آمدید کہا اور برطانیہ کی بہترین جامعات جن کے معیار کو دنیا بھر میں تسلیم کیا جاتا ہے۔

برطانوی ہائی کشمنر نےطالب علموں  کا ان جامعات میں تعلیم حاصل کر نے کو ایک نادر اور شاندار موقع قرار دیا، ان کا مزید کہناتھا کہ اس کی بدولت وہ اپنے اپنے شعبوں میں ترقی کر پائیں گے اور دنیا بھر کے بہترین سکالرز کے ساتھ تعلقات بنا پائیں گے۔