اے این ایف کی بڑی کارروائی، سمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی

اے این ایف کی بڑی کارروائی، سمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی


پشاور(24نیوز) اے این ایف پشاور نے کارروائی کرتے ہوئَے لنڈی کوتل سے پشاور منشیات کی سمگلنگ ناکام بنادی۔

اینٹی نار کوٹکس فورس (اے این ایف) ذرائع کے مطابق ملزم حیات اللہ کار میں 6 کلو افیون لنڈی کوتل سےپشاور سمگل کرنا چاہتا تھا، ملزم نے افیون کو سی این جی کٹ میں چھپا رکھا تھا۔ ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع  کر دی گئی ہے۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔