مقبوضہ کشمیر میں کربلاجیسا ماحول ہے: سراج الحق

مقبوضہ کشمیر میں کربلاجیسا ماحول ہے: سراج الحق


لاہور(24 نیوز)یوم دفاع کےموقع پرمختلف سیاسی وسماجی شخصیات کی یادگار شہدا پر حاضری،امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا تھاکہ بھارت نےاگر کوئی غلطی کی تواایسا جواب دیں گےکہ آئندہ نسلیں بھی یاد رکھےگی۔

جماعت اسلامی کےوفد نےامیر جماعت اسلامی سراج الحق کی قیادت میں باٹا پورکےمقام پر یاد گار شہدا پر حاضری دی اور پھول چڑھائے،اس موقع پر ملک کی سلامتی واستحکام کےلیےخصوصی دعا کی گئی،میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے سراج الحق نےکہا کہ چھ ستمبر 1965کوتاریکی میں دشمن نےپاکستان پرحملہ اوربھارت کو بدترین شکست کا سامنا ہوا،دشمن کوپیغام دینا چاہتےہیں آج کا پاکستان 1965 سےزیادہ مضبوط ہے، کرفیو کی وجہ سے مقبوضہ کشمیر میں کربلا جیسا ماحول ہے۔

مسلم لیگ ق کےرہنما کامل علی آغا کی قیادت میں وفد نےیاد گار شہدا پرحاضری دی،وفد میں سلیم بریار،میاں عمران مسعود،میاں منیر،آمنہ الفت اورتمکین آفتاب سمیت دیگر بھی موجود تھےجبکہ وزیراعلی پنجاب نے اپنی مصروفیات کےباعث صوبائی وزیر تعلیم ڈاکٹر مراد راس کےذریعےیاد گار شہدا پرپھول بھجوائے۔

ڈی سی لاہور،تحریک انصاف کےرہنما اعجاز ڈیال،سیاسی و سماجی رہنماوں اور ریٹائرڈ فوجی افسران نےبھی یادگار شہدا پرحاضری دی،مسلم لیگ ن کے رہنما ملک پرویزکی قیادت میں خواجہ عمران نذیر،احسن شرافت اور دیگر نےمناواں کے مقام پر یاد گار شہدا پر حاضری دی۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer