سابق ٹیسٹ کرکٹرعبدالقادر انتقال کرگئے

سابق ٹیسٹ کرکٹرعبدالقادر انتقال کرگئے


لاہور(24 نیوز) سابق لیجنڈکرکٹرعبدالقادر انتقال کرگئے، انہیں دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا۔

سابق لیگ اسپنرعبدالقادر63سال کی عمر میں دنیائے فانی سے کوچ کرگئے۔ انہیں دل کا دورہ پڑا اورخالق حقیقی سے جاملے۔سابق لیگ اسپنرعبد القادر پندرہ ستمبر انیس سو پچپن کو لاہورمیں پیدا ہوئے۔ 1977 میں قذافی اسٹیڈیم میں انگلینڈ کے خلاف میچ سے انٹرنیشنل کیرئیرکا آغاز کیا،عبدالقادر نے اپنے کیریئر میں سڑسٹھ ٹیسٹ اور ایک سو چار ون ڈے میچز کھیلے۔

انہوں نے ٹیسٹ کرکٹ میں دوسوچھتیس اور ون ڈے میں ایک سو بتیس وکٹیں حاصل کیں جبکہ ہوم سیریز میں آسٹریلیا کے خلاف انہوں نے تین ٹیسٹ میچوں میں بائیس وکٹیں حاصل کر کے کینگروز کو کلین سوئپ کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔

انیس سو ستاسی میں قذافی اسٹیڈیم میں عبدالقادر نے انگلینڈ کے خلاف ایک اننگز میں 56رنز کے عوض 9کھلاڑیوں کوٹھکانے لگانے کا کارنامہ انجام دیا،اسی تین میچوں کی سیریز میں انہوں نے 30وکٹیں حاصل کیں۔

عبدالقادر گوگلی،فلیپر اورلیگ بریک کے ماہر مانے جاتے تھے۔ انہیں لیگ اسپن کا ماسٹربھی کہاجاتا تھا،ایک رورہ کرکٹ میں سب سے بہترین باؤلنگ 1983کے ورلڈکپ میں سری لنکا کے خلاف 44رنزکے عوض 5وکٹیں ہیں۔ عبدالقادر  نے 2008 سے 2009 تک قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر کے طور پربھی خدمات سرانجام دیں۔

Malik Sultan Awan

Content Writer