ن لیگ، تحریک انصاف سےلڑرہا ہوں اتحاد نہیں ہوسکتا: بلاول بھٹو

ن لیگ، تحریک انصاف سےلڑرہا ہوں اتحاد نہیں ہوسکتا: بلاول بھٹو


میر پور(24نیوز)  پاکستان پیپلزپارٹی چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نےکہا ہے کہ پیپلزپارٹی واحد نظریاتی جماعت ہے جوعوام کی سیاست کرتی ہے۔ن لیگ اورتحریک انصاف سےلڑرہا ہوں اتحاد نہیں ہوسکتا۔

 نومنتخب ممبر صوبائی اسمبلی باری پتافی کی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےان کا کہنا تھا کہ ہمارے مخالفین کے لیے  2018 کا الیکشن ایک سبق ہو گا۔ سندھ کی جتنی خدمت پیپلزپارٹی نےکی ہے کسی نےنہیں کی۔

یہ بھی پڑھیں:‘‘ہم روٹی،کپڑااور مکان کی بات کرتے ہیں،مخالفین امیروں کے قرضے معاف کرتے ہیں:بلاول‘‘

 پارٹی چیئرمین کا کہنا تھا کہ عوام باشعورہیں میاں صاحب اپنے مشن میں کامیاب نہیں ہونگے۔ عمران خان جھوٹ اورمنافقت کی سیاست کرتے ہیں۔ جمہوریت بہت کمزورہے چاہتے ہیں مضبوط ہوجائے۔

یہ بھی پڑھیں:’’ زرداری صاحب کے پاس چار پانچ سو ووٹ نکلتے ہیں‘‘

 انھوں نے واضح کیا کہ ن لیگ اورتحریک انصاف سےلڑرہا ہوں اتحاد نہیں ہوسکتا۔ کراچی میں پہلی بار لوگ آزادنہ ووٹ ڈالیں گے۔ یہ صرف پاناما ایمنسٹی اسکیم لاناچاہتے ہیں۔