سٹیٹ بینک پاکستان کی مالی سال کی دوسری سہ ماہی کی معاشی رپورٹ جاری

سٹیٹ بینک پاکستان کی مالی سال کی دوسری سہ ماہی کی معاشی رپورٹ جاری


کراچی (24 نیوز) بڑھتی ہوئی درآمدات جہاں ملکی زر مبادلہ کو گھن کی طرح چاٹ رہی ہیں، وہیں پر اچھی خبر یہ ہے کہ رواں مالی سال اقتصادی ترقی کی شرح بہتر ہونے کا امکان ہے۔

24 نیوز کے مطابق سٹیٹ بینک نے مالی سال کی دوسری سہ ماہی کی معاشی رپورٹ جاری کردی۔ زراعت اور خدمات کے شعبوں کی بہتر کارکردگی، بڑی صنعتوں کی پیداوار میں بھی ریکارڈ اضافہ ہوا۔ رواں مالی سال اقتصادی ترقی کی شرح پچھلے سال سے زیادہ ہونے کا امکان ہے۔

برآمدات بھی اضافہ ہوا مگر درآمدات کی بھرمار نے کھاتوں کا خسارہ 7.4ارب ڈالر تک پہنچا دیا۔ اس سے مرکزی بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر پر بھی دباؤ بڑھ گیا۔ مالی سال کی پہلی ششماہی میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر 5 فیصد کم ہوئی۔ پاکستانی معیشت اس موڑ پر پہنچ گئی ہے جہاں معاشی ترقی برقرار رکھنے کے لیے ادائیگیوں کا توازن بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھئے: پٹرول قیمتوں میں کمی کا جھانسہ،لیگی حکومت عوام کے ساتھ ہاتھ کر گئی

ذرائع کے مطابق چھ ماہ میں مجموعی مالیاتی خسارہ کی شرح پہلے سے کم 2.2 فیصد رہی۔ اگر بیرونی مسائل سے نمٹ لیا جائے تو معیشت کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا جا سکتا ہے۔