حکومت نے جانے سے پہلے عوام کو خو شخبری دینے کی ٹھان لی

حکومت نے جانے سے پہلے عوام کو خو شخبری دینے کی ٹھان لی


اسلام آباد( 24نیوز )حکومت ختم ہونیوالے سے پہلے پاکستان کے عوام کو خوشخبری ملنے والی ہے،حکومت نے جاتے جاتے اہم قدم اٹھانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق 31مئی تک موجودہ حکومت ختم ہوجائے گی جس کی مدت پوری ہونیوالی ہے عباسی حکومت کے بعد نگران سیٹ اپ لایا جائے گا جو الیکشن کروائے گا لیکن موجودہ حکومت جانے سے پہلے بجٹ پیش کرکے جائے گی۔
وفاقی بجٹ دو ہزار اٹھارہ اور انیس کے اہم خدوخال سامنے آگئے ہیں،وزارت خزانہ نے سرکاری ملازمین کو تنخواہوں اور پینشن میں اضافے کی خوشخبری سنا دی مگر مشیر خزانہ کہتے ہیں کہ اضافہ مہنگائی کے حساب سے کیا جائے گا۔
وفاقی بجٹ میں سرکاری ملازمین کو اپنی تنخواہوں اور پینشن میں اضافے کی فکر ہے، وزارت خزانہ نے اگلے بجٹ میں سرکاری ملازمین کو تنخواہوں اور پینشن میں اضافے کی خوشخبری سنادی ہے مگر مشیر خزانہ مفتاح اسماعیل کہتے ہیں کہ بجٹ میں تنخواہوں اور پینشن میں مناسب اضافہ کیا جائے گا۔

آصف زرداری کی پنجاب چھیننے کی بڑھک،کیا ایسا ہو پائے گا؟

اگلے بجٹ میں معاشی شرح نمو کو مستحکم رکھا جائیگامالیاتی نظم و ضبط کو برقرار رکھنے کی کوشش کی جائے گی وزارت خزانہ کے مطابق بجٹ میں ٹارگٹڈ سبسڈیز دی جائیں گی جاری کھاتوں کے خساریکو کم کرنے کے لیے کیا غیر ملکی سرمایہ کو بڑھایا جائے گا اور سرکاری اداروں کی نجکاری کی جائے گی ۔
واضح رہے بجٹ 2017-18میں حکومت نے ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں پندرہ فیصد اضافہ کیا تھا۔