صحت کا دن آج منایا جارہا ہے

صحت کا دن آج منایا جارہا ہے


لاہور( 24نیوز ) صحت خدا کی نعمت۔کہتے ہیں نہ جان ہے تو جہان ہے ،پوری دنیاکی طرح پاکستان میں بھی آج صحت کا عالمی دن منایا جارہا ہے۔

لیکن پاکستان میں بہت سارے لوگ اس نعمت سے محروم ہیں ایک رپورٹ کے مطابق ہرسال پیدائش کے وقت ایک ہزار میں66بچے اپنی جان گنوا بیٹھتے ہیں جبکہ دیگر ممالک سے موازنہ کیا جائے تو بھارت اور سری لنکا کی ریشو پاکستان سے کم ہے،جبکہ ماؤں کی اموات کے حوالے سے بھی صورتحال کوئی خوش کن نہیں ہے۔

اسی طرح پاکستان میں متعدد شہری وبائی امراض کے ساتھ منہ کے کینسرمیں مبتلا ہیں،پاکستان میں موذی امراض میں منہ کا کینسر سر فہرست ہے اور پان گٹے اور سگریٹ کے استعمال سے اس موذی مرض میں مبتلا ہونے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:خود احتسابی؟خیبر پختونخوا حکومت نے میرٹ کی دھجیاں اڑادیں

طبی ماہرین کے مطابق سگریٹ اور دیگر مضرِ صحت اشیاء کے استعمال سے ہونے والے کینسر کے علاج میں کامیابی کی شرح کم ہوتی ہے ،سندھ میں سرکاری سطح پر گٹکا پان کھلی سگریٹ بیچنے اور بنانے پر پابندی عائد ہے،، ضرورت ہے تو اس امر کی کہ صحت مند زندگی گزارنے کے حوالے سے بھی آگاہی پروگرامز منعقد کیئے جائیں۔