مبشرہ زیادتی وقتل کیس:سپریم کورٹ نے بڑا حکم دیدیا

مبشرہ زیادتی وقتل کیس:سپریم کورٹ نے بڑا حکم دیدیا


لاہور( 24نیوز )سپریم کورٹ نے مبینہ زیادتی کے بعدقتل ہونیوالی مبشرہ کے دوبارہ پوسٹ مارٹم کاحکم دے دیا۔عدالتی حکم کے بعدمعصوم مبشرہ کی قبرکشائی کی جائے گی۔
جڑانوالہ میں مبشرہ زیادتی و قتل پر ازخودنوٹس کیس کی سماعت سپریم کورٹ لاہوررجسٹری میں ہوئی۔چیف جسٹس کی سربراہی میں2رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔ آئی جی پنجاب عارف نواز،آر پی او بلال صدیق کمیانہ سمیت دیگر پیش ہوئے۔
عدالت میں7سالہ مبشرہ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ بھی پیش کی گئی۔ آئی جی پنجاب نے کہا میڈیکل رپورٹ میں بچی سے زیادتی یاقتل ثابت نہیں ہوا۔تمام زاویوں سے تفتیش کر رہے ہیں۔چیف جسٹس کاکہناتھااطمینان عدالت،ریاست کا ہونا چاہیے، درخواستگزار کا نہیں۔
مدعیہ کے وکیل نے مبشرہ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ پراعتراضات اٹھادیے۔چیف جسٹس پاکستان نے مقتولہ بچی کی قبرکشائی کا حکم دیتے ہوئے دوبارہ پوسٹ مارٹم کرانے کا حکم دیدیا۔عدالت نے آئندہ سماعت پر مقتولہ کے نمونوں کی فرانزک رپورٹ بھی طلب کرلی۔چیف جسٹس نے کیس میں پیش رفت نہ ہونے پرحیرت کا اظہارکرتے ہوئے پراسیکیوٹرجنرل کوآئندہ سماعت پرتفتیش کی رپورٹ پیش کرنے کا بھی حکم دیا۔