کامن ویلتھ گیمز: پاکستان نے بھارت کی جیت کا خواب چکنا چور کردیا

کامن ویلتھ گیمز: پاکستان نے بھارت کی جیت کا خواب چکنا چور کردیا


24نیوز: کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہاکی میچ برابر ہوگیا۔ میچ کے آخری لمحات میں پاکستان نےگول کرکے بھارت کی جیت کا خواب چکنا چور کردیا۔ پاکستان نے گول کرنے کےتین مواقع ضائع کئے۔

 تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کے شہر گولڈ کوسٹ میں جاری من ویلتھ گیمزمیں ہو ا روایتی حریف پا کستان اوربھارت کی ہاکی ٹیموں کےدرمیان سنسنی خیز میچ۔ بھارت نے پہلے ہاف میں پاکستانی گول پوسٹ پر تابڑ توڑ حملے کئے۔

پہلا ہاف بھارت کی دوگول کی برتری پر ختم ہوا۔ وقفہ کےدوران کوچز نے کھلاڑیوں کو خوب داو پیچ سکھائے اور ان کا حوصلہ بھی بڑھایا۔

یہ بھی پڑھیں:آسٹریلیا میں کامن ویلتھ گیمز کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب
 
میچ کا آخری ہاف شرو ع ہوا تو پاکستانی کھلاڑی بھارتی گول پر باربار حملے کرتے رہے۔عرفان جونئیر نے پاکستان کیطر فے سے پہلہ گول کرکے بھارت کی برتری کم کردی۔اس دوران بھارتی تماشائی بھیگی بلی بنے رہے۔

پاکستانی کھلاڑیوں نے آخری سیکنڈز میں دو مسلسل پنلٹی کارنر لئے آخری پنلٹی کارنر پر علی مبشر نے دوسرا گول کرکے فتح بھارت کے منہ سے چھین لی اور میچ دو دوگول سے برابر کردیا۔