سورج کا پارہ ہائی، لوڈ شیڈنگ نے ڈیرے ڈال لیے

سورج کا پارہ ہائی، لوڈ شیڈنگ نے ڈیرے ڈال لیے


کراچی(24نیوز) گرمی آتے ہی شہر قائد میں لوڈ شیڈنگ کا جن بھی ہوگیا بے قابو۔ ہوگیا کراچی کے مختلف علاقوں میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ10گھنٹے سے بڑھ گیا۔ بجلی بندش اوربھاری بلوں کو دیکھ کر شہریوں کا میٹر بھی گھوم گیا۔

کراچی میں جیسے سورج پارہ ہائی ہوا تو بجلی کی لوڈ شیڈنگ نے بھی ڈیرے ڈال دئے۔ کے الیکٹرک کی جانب سے گیس کی کمی کا بہانہ بنا کر شہر کے مختلف علاقوں میں بدترین لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ شہر قائد میں اولڈ سٹی ایریا، لیاری کے مختلف علاقوں، ملیر اور دیگر مضافاتی علاقوں میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 12 گھنٹوں تک پہنچ چکا ہے۔ اس کے علاوہ لانڈھی، شاہ فیصل کالونی، لیاقت آباد، گلستان جوہر کے مختلف بلاکس،نارتھ کراچی اور گلشن اقبال بھی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے باعث معمولات زندگی بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:وزیر اعلی سندھ کا اچانک لیاری سکول کا دورہ

 شہریوں نے بدترین لوڈشیڈنگ پر غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہےکہ پورا دن بجلی غائب رہتی ہے لیکن کے الیکٹرک جانب سے بھاری بل بھیجے جاتے ہیں۔دوسری جانب ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہےکہ کے الیکٹرک کو ملنے والی گیس سپلائی میں کوئی بہتری نہیں ہوئی۔ 100 ایم ایم سی ایف ڈی گیس شارٹ فال کے باعث پلانٹس متاثر ہیں جس کے باعث مجبوراً اضافی لوڈشیڈنگ کرنا پڑرہی ہے۔