نوازشریف منافق اور مفاد پرست سیاستدان ہیں: زرداری


 24نیوز: سابق صدر آصف زرداری نے لاہورمیں بیرسٹرعامرحسن سےملاقات کی انہوں نے کہ ہے کہ نوازشریف منافق اور مفاد پرست سیاستدان ہیں۔

سابق صدر آصف زرداری کا بیرسٹرعامرحسن سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ نوازشریف منافق اور مفاد پرست سیاستدان ہیں۔ بڑی کوشش کی کہ نواز شریف ٹھیک ہوجائے، اسے بارباربچایا اوراس نے ہماری پیٹھ میں ہی چھراگھونپا۔

یہ بھی پڑھیں:ن لیگ، تحریک انصاف سےلڑرہا ہوں اتحاد نہیں ہوسکتا: بلاول بھٹو

 سابق صدرکا مزید کہنا تھا کہ پی پی پی نے اداروں کو مضبوط اورنوازشریف نے کمزورکیا۔ نواز شریف کی دولت اور اولاد باہر وہ خود بھی بھاگ جائیں گے۔

ہم کہاں جائیں گے ہم نے تو کہیں نہیں جانا جووزیرخارجہ لگایا اسے سفارتکاری کی الف ب تک نہیں معلوم نوازشریف نے ساڑھے چارسال میں پاکستان کوتنہاکر دیا ۔ نوازشریف کی دولت اوراولاد باہر ہے اور  وہ خود بھی بھاگ جائیں گے۔