سعودی عرب اور امریکا آمنے سامنے آگئے

سعودی عرب اور امریکا آمنے سامنے آگئے


ریاض(24نیوز) اوپیک ممالک پر مقدمہ بازی کے بل کے معاملے پر امریکا اور سعودی عرب ایک دوسرے کے سامنے آگئے.

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب نےدھمکی دی ہے کہ اگر امریکا نے اوپیک کے رکن ملکوں پر مقدمہ بازی کا بل منظور کیا تو وہ اپنا تیل امریکی ڈالر کے علاوہ دیگر کرنسیوں میں فروخت کرے گا، امریکی مقننہ میں نوپیک کے نام سے بل جمع کرایا گیا ہے جس کی منظوری کی صورت میں اینٹی ٹرسٹ قوانین کے تحت اوپیک ملکوں پر امریکا میں مقدمہ بازی کی راہ ہموار ہو جائے گی۔

دونوں ممالک کے حالات کشیدہ ہیں کیونکہ امریکا نہیں چاہتا کہ سعودی عرب ایک ایٹمی طاقت بن کر ابھرے، اس حوالے سےگزشتہ روزامریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہاتھاکہ سعودی عرب کو کسی صورت ایٹمی قوت نہیں بننے دیں گے، ہم کبھی بھی نہیں چاہیں گے کہ سعودی عرب ایک جوہری قوت کا حامل ملک بن کر اسرائیل اور امریکا کیلئے خطرہ بنے۔