میٹرو بس کی ٹکر سے خاتون جاں بحق

میٹرو بس کی ٹکر سے خاتون جاں بحق


پشاور(24نیوز) میٹرو بس کی ٹکر سے خاتون جاں بحق ہوگئی جس کی تدفین کردی گئی جبکہ پولیس نےڈرائیور کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق پشاور میں میٹرو بس کی ٹکر سے خاتون جاں گئی، واقعہ پشاور کے علاقہ حیات آبادمیں پیش آیا جہاں بی آرٹی بس کی ٹکرسے لبنیٰ نامی خاتون جاں بحق ہوگئی تھی جس کی نمازجنازہ ادا کردی گئی، حادثےکی شکارلبنی نامی خاتون کابنیادی تعلق چارسدہ سے تھا،غربت کےباعث 1996میں پوراخاندان پشاور کے علاقہ تہکال منتقل ہوا،لبنیٰ کا شوہرپرایاٹیکسی چلاتاہےاورلبنیٰ خودحیات آبادمیں ایک بنگلےمیں 8ہزارروپےماہانہ لیکرکام کرتی تھی،لبنیٰ نےسوگواران میں تین بچےچھوڑےہیں۔

  نماز جنازہ میں حکومتی شخصیت تو کیا، مقامی قیادت بھی شریک نہ ہوئی،حیات آباد پولیس نےڈرائیور کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا،ذرائع کاکہناتھاکہ نمازجنازہ گمبتی قبرستان تہکال بالا میں ادا کی گئی، نمازجنازہ میں اہل خانہ، رشتہ داروں اوراہل علاقہ نے شرکت کی، کوئی بھی حکومتی بندہ شریک نہیں ہوا, ایم پی اےاورایم این اےبھی شریک نہیں ہوا۔

۔