کسٹمز حکام کی کارروائی، خاتون سمگلر سمیت 18 افراد کو دھرلیا

کسٹمز حکام کی کارروائی، خاتون سمگلر سمیت 18 افراد کو دھرلیا


کراچی(24نیوز) کسمز حکام کی کارروائیتین کروڑروپے مالیت کے انجکشن سمگل کرنے والی خاتون گرفتار جبکہقائدآباداورشرافی گوٹھ میں سرچ آپریشن کے دوران ایم کیوایم لندن کے دوکارکنوں سمیت اٹھارہ مشکوک افرادکوحراست میں لےلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کسمز حکام نےائیرپورٹ پرتین کروڑروپے مالیت کے انجکشن سمگل کرنےکی کوشش ناکام بنا دی گئی ، کسٹمز حکام نے خاتون کوگرفتارکرلیا،دوحہ سے کراچی آنے والی غیر ملکی خاتون سے11 ہزار ممنوعہ انجکشن برآمد ہوئے، خاتون سے برآمد ہونے والے انجکشن کی مالیت 3 کروڑ روپے سے زائدہے۔

جبکہ قائد آباد اور شرافی گوٹھ میں پولیس نےسرچ آپریشن مکمل کرلیا دوران سرچ آپریشن کے دوران اٹھارہ مشکوک افراد کو حراست میں لیا گیا،جن میں متحدہ لندن کے دو کارکنوں سمیت منشیات فروش ملزم بھی شامل ہیں،ملزموں سے اسلحہ اور منشیات بھی ملی۔ادھر ایف آئی اے کے اینٹی ہیومن سرکل نے کارروائی کرکے مفرور ملزم محمد سلمان کوضمانت منسوخ ہونے پراحاطہ عدالت سے گرفتارکرلیا۔