پی آئی اے نےاضافی سامان کے چارجز ڈبل کر دیئے

 پی آئی اے نےاضافی سامان کے چارجز ڈبل کر دیئے


 اسلام آباد(24نیوز) پی آئی اے نے نجی ائیرر لائنز کی نسبت اضافی سامان کے چارجز ڈبل کر دیئے،یکم اپریل سے اندرون ملک پروازوں پر فکس چارجز 5 ہزار روپے وصول کئے جارہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق قومی ائیرلائن نے نجی ایئر لائنز کی نسبت اضافی سامان کے چارجز ڈبل کر دئیے، اضافی سامان پر مہنگے چارجز کے باعث قومی ائیرلائین کے ریونیو میں کمی کا خدشہ ہے،یکم اپریل سے اندرون ملک پروازوں پر فکس چارجز 5 ہزار روپے مقرر کئے گئے،فکس چارجز کا اطلاق 1 سے 20 کلو گرام پر مبنی اضافی سامان پر کیا گیا ہے۔

ذرائع کاکہناتھاکہ ائیرلائین کے پرانے اضافی چارجز100روپے فی کلو گرام سے بھی کم تھے ،سرین اور ائیر بلو کےاضافی سامان کے چارجز پی آئی اے کی نسبت 50 فیصد کم ہیں، پی آئی اے فکس چارجز کے تحت فی کلو گرام 250 روپے وصول کر رہی ہے، سرین ائیر فی کلو گرام 115 روپے جبکہ ائیربلو نے فکس چارجز 2 ہزار مقرر کر رکھے ہیں۔

ترجمان پی آئی اے کاکہناتھاکہ فیو ل کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کے باعث چارجز فکس کئے گئے ہیں،نجی ائیرلائنز کے مقابلے میں پروازوں کی زائد تعداد کے باعث نقصان کا اندیشہ نہیں۔

M.SAJID KHAN

CONTENT WRITER