جیالو!میرے بچوں کا خیال رکھنا: سابق صدر

جیالو!میرے بچوں کا خیال رکھنا: سابق صدر


سندھ(24نیوز) سابق صدر نے کہا کہ آج بینکوں میں پیسا نہیں ، معیشت گرتی جارہی ہے انہیں عقل نہیں ڈالر 155 روپے پر جارہا ہے،یہ لوگ چندہ لے سکتے ہیں حکومت نہیں چلا سکتے۔

تفصیلات کے مطابق نواب شاہ میں خطاب کرتے ہوئے سابق صدر آصف علی زرداری کاکہنا تھاکہ ملک کے بڑے چورعمران خان اورتحریک انصاف والےہیں, پیپلز پارٹی کے خلاف ہر دور میں سازشیں کی گئی مگر ہم سرخرو ہوئے، ہم نے اپنے حکومت میں ٹیکسوں کی وصلی بھی کی اور صوبوں کو انکے حقوق بھی دئیے،ہم نے بھٹو سے سیکھی جنہوں نے تختہ دار پر ترجیح دی مگر سر نہیں جھکایا،ان کاکہنا تھاکہ میں اکیلا نہیں ہوں، تمام پارٹیاں میرے ساتھ ہیں۔

جیالوں سے خطاب میں سابق صدر کا مزید کہنا تھاکہ حمزہ کے ساتھ ڈرامہ کیا گیا لیکن انہیں صبر سے کام لینا چاہیے تھا، سیکریٹری نے مجھ سے کہا تھا آپ نے کارکنوں کو عدالت آنے سے کیوں روکا؟ جس پر میں نے کہا ہمیں قانون سے پھنسایا جارہا ہے تو ہم قانون دکھاکر بے گناہ ثابت ہوں گے۔

سابق صدر نے کارکنوں کو مخاطب کرکے کہا کہ جیالو ! میرے بچوں بلاول ، بختاور اور آصفہ کا خیال رکھنا،بلاول نوجوان ہے،گرم خون اور جوشیلا ہے، یہ حکومت گرانے کیلئے میں اکیلا ہی کافی ہوں, میرے انتخابی حلقےسے آئندہ الیکشن میں آصفہ بھٹو امیدوار ہوں گی.