اندرون و بیرون ممالک سامان بھیجنے کیلئے نئی سروس کا آغاز

اندرون و بیرون ممالک سامان بھیجنے کیلئے نئی سروس کا آغاز


اسلام آباد(24نیوز) وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید نے کہا کہ قوم کو خوشخبری دیتے وقت نہایت مسرت محسوس کر رہا ہوں، پاکستان پوسٹ کا خدمات کا دائرہ پوری دنیا تک وسیع کرنے جارہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید  کاکہنا تھاکہ بیشترممالک میں کامیاب آزمائشی سروس کے بعد پاکستان پوسٹ کا خدمات کا دائرہ پوری دنیا تک وسیع کرنے جارہے ہیں، پاکستان پوسٹ کل سے پوری دنیا کیلئے ای ایم ایس پلس سروس کا آغاز کرے گا، محض 72 گھنٹوں کے کم وقت میں امریکہ، کینیڈا، آسٹریلیا، سعودیہ امارات، انگلینڈ ،جاپان سمیت پچاس ممالک میں سامان کی محفوظ ترسیل کی جائے گی۔

مراد سعید  کاکہنا تھاکہ سامان کی ترسیل کے اخراجات بھی دیگر نجی کمپنیوں سے کہیں کم وصول کئے جائیں گے،اس سستی اور تیزترین سروس سے عوام نہ صرف اندرون و بیرون ملک اشیاء بھجوائیں گے بلکہ اس سے ہماری برآمدات، ای کامرس اور آن لائن بزنس کی بھی افزائش ہو گی،نادرا کے ساتھ مل کر پاکستان پوسٹ فرنچائز کی یہ سروسز پیر سے فعال ہو جائیں گی،چند ماہ کی قلیل مدت میں فرنچائزز کی تعداد 15 ہزار سے تجاویز کرنے کے امکانات نہایت روشن ہیں۔