دہشت گردی کے باوجود نیوزی لینڈ جانے کے خواہش مند بڑھ گئے

دہشت گردی کے باوجود نیوزی لینڈ جانے کے خواہش مند بڑھ گئے


کرائسٹ چرچ(24 نیوز) دہشت گردی کے بعد نیوزی لینڈ میں رہائش اختیار کرنے کے خواہش مند افراد میں اضافہ ہوگیا۔

نیوزی لینڈ کے ادارہ برائے مہاجرین کے مطابق 15 مارچ کی دہشت گردی سے 10 روز قبل نیوزی لینڈ آنے کے خواہشمندوں کی 8 ہزار 844 درخواستیں موصول ہوئی تھی جبکہ اس کے بعد مزید 6 ہزار457درخواستیں دی گئی، سب سے زیادہ 674 درخواستیں امریکا سے موصول ہوئیں جو بڑھ کر 1165ہو گئیں، پاکستانیوں کی جانب 65 درخواستوں کے مقابلے میں 333 درخواستیں موصول ہوئیں جبکہ ملائشیا سے 67 کے مقابلے میں 165 درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔