انٹرپول نے حسن اور حسین نواز کے ریڈوارنٹ جاری کرنے سے انکار کردیا

انٹرپول نے حسن اور حسین نواز کے ریڈوارنٹ جاری کرنے سے انکار کردیا


24نیوز: انٹرپول نے حکومت پاکستان کی جانب سے حسین نواز کے ریڈ وارنٹ جاری کرنے کی درخواست مسترد کردی۔ ایف آئی اےنےقابل اعتبارشواہدجمع نہیں کرائے۔

انٹرپول نے حسن اورحسین نوازکےریڈوارنٹ جاری کرنےسے انکارکردیا.ایف آئی اے نےسابق وزیراعظم نوازشریف کےبیٹوں حسین اور حسن نواز کے ریڈ وارنٹ جاری کرنے کے لیے انٹر پول سے رابطہ کیا تھالیکن انٹرپول نے ایف آئی اے کی درخواست مستردکردی۔انٹر پول کا تحریری جواب بھی ایف آئی اے کو موصول ہوگیا۔انٹر پول نے اپنے جواب میں موقف اختیار کیا ہے کہ حسین اور حسن نواز سیاسی شخصیات ہیں جن کے وارنٹ گرفتاری جاری نہیں کئے جاسکتے۔ایف آئی اے حکام نے انٹرپول کے جواب سے وزارت داخلہ اور اعلیٰ حکام کو آگاہ کر دیا ہے۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔